چترال(نمائندہ چترال میل) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے تعاون سے حکومت بلوچستان کے وفد نے چترال میں ضلعی انتظامیہ اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کیساتھ ملاقاتوں میں ترقیاتی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔وفد میں رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک(RSPN)اورنیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP)کے نمائندے شامل تھے۔وفد نے چترال میں سوشل ویلفیئر افسر نصرت جبین،سپرٹنڈنٹ ڈی سی آفس ظاہرشاہ،ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسرمعراج الدین اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔وفدکے دورے کا اہتمام آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے کیا تھا۔تین روزہ دورے میں وفدنیآغاخان فاونڈیشن کی دیہی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔اے کے آرایس پی کے ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیاخاص طوربونی میں چھوٹے پن بجلی گھروں کے دیہی منصوبے وفد کودکھائے گئے اور وفد کوبتایا گیا کہ پن بجلی کے چھوٹے منصوبوں کا پورا نظم ونسق دیہی تنظیموں کے ہاتھوں میں ہے ضلعی انتظامیہ کے افیسروں نے وفدکودیہی ترقی اور مقامی حکومت کی سکیموں کے طریقہ کارسے اگاہ کیا۔وفد کے اراکین نے چترال کی ضلعی انتظامیہ اور رورل سوسائیٹی کینمائندوں کاشکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات