چترال (نما یندہ چترال میل) اپرچترال اورلوئرچترال میں آفاق انسائیکلوپیڈیا کوئزٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں اپراورلوئرچترال کے67سرکاری نجی تعلیمی ادروں کے 992طلباء و طالبات شریک ہوئے، ٹسٹ کا مقصد بچوں کو مستقبل میں کثیرالانتخابی طرز امتحانات سے روشناس کرانا اور ان کے جنرل نالج کو بہتر بنانا تھا۔اپراورلوئرچترال میں کل 13سنٹرز قائم کئے گئے ہیں کلاس 3سے 6 تک لیول ون اورکلاس 7سے 10تک کے طلباء وطالبات کولیول ٹو کے حساب سے ٹیسٹ میں بیٹھایاگیاہے۔اس ٹیسٹ میں بچوں سے 100سوالات پر مشتمل خانہ پری طرز کے سوالات پوچھے گئے تھے جن میں سائنس دانوں، ایجادات، ممالک اور جانوروں سے متعلق سوالات شامل تھے، بچوں نے اس ٹیسٹ میں نہ صرف دلچسپی لی بلکہ اس اقدام کو اپنی معلومات اور علم کے لئے بہت موثر اقدام سراہا۔اس موقع پر ایسوسی فاراکیڈیمک کوالٹی (آفاق) چترال کے ایریاہیڈذوالفقارعلی خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آفاق کے زیر اہتمام اس ٹیسٹ کا انعقاد بچوں کے جنرل نالج کو بڑھانا اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرانا ہے تاکہ مستقبل میں خانہ پری طرز کے امتحانات کے لئے وہ تیار بھی ہوجائیں اور ان کو طریقہ کار بھی واضح کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چونکہ مستقبل میں تمام تر امتحانات این ٹی ایس اور ایٹا طرز پر خانہ پری کے طور پر لئے جائیں گے اس لئے آفاق کی کوشش ہے کہ سرکاری اور نجی سکولز کے بچوں کو اس روشناس کرکے ان کے جنرل نالج کو پروان چڑھا یا جاسکے۔اس ٹیسٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات نقدی انعامات،شیلڈاوردیگرانعامات سے نوازجائے گا۔پروفیسروجہی الدین،پروفیسرحسام،عبدالحفظ اوردیگرنے کہاکہ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،ذہنی افق کوسعت دینے، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آفاق تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے جو یقیناًبچوں میں علمی و قومی فکر پروان چڑھانے میں بہت کارگر ثابت ہونگی۔آفاق پاکستان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات