مہنگائی کے خلاف اٹھ اکتوبر بروز جمعہ پی۔ آئی اے چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ انجنئیر فضل ربی ضلعی صد پی پی پی چترال لویر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (شاہ مراد بیگ) پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کا ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت پارٹی کے ضلعی صدر انجنئیر فضل ربی منعقد ہوا جس میں پارٹی امور کے علاوہ عوام کو درپیش مختلف مسائل زیر عور آئے خاص کر مہنگائی اور سرکاری ملازمتوں میں ناانصافی اور چترال میں اہل امیدواروں کی موجودگی میں سوات اور مردان سے لوگوں کو چترال میں۔ تعیناتی کے خلاف عم غصے کا اظہار کیا گیا اور اس نا انصافی کے خلاف ہر فوروم میں اوا اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کے خلاف اٹھ اکتوبر بروز جمعہ پی۔ آئی اے چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔