چترال ( نما یندہ چترال میل) ضلع چترال لویر کے مختلف سرکاری محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے بعض سرکاری ملازمین کی طرف سے علاقائی منافرت پھیلانے کی کوشش اور علاقے کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کی تنظیم بنانے اور سیاسی عمائیدین کو اصل صورت حال سے بے خبر رکھ کر ان کو بعض ملازمین کے خلاف بیان دلوانے کی کوشش کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے علاوہ سماجی وسیاسی شخصیات، دانشور طبقہ، وکلاء بھی موجود تھے جنہوں نے چترال میں علاقے کی بنیاد پر تفرقہ بازی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بعض افراد سرکاری ملازم ہونے کے باوجود اپنی ذاتی مفادات کے حصول کے لئے مثالی امن وامان کے لئے مشہور اس ضلعے میں نفرت اور فساد کا بیج بورہے ہیں جوکہ آئندہ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ تاریخی طور پر چترال میں تین اقوام آباد ہیں جن میں کھو، کالاش اور گوجر شامل ہیں اور تقسیم کی بات کرنے والے کھل کر بتادیں کہ ان کا تعلق ان تینوں میں سے کس قبیلے سے ہے جبکہ یہ بات ایک حقیقت ہے کہ اپر اور لویر چترال میں 90سے ذیادہ کا تعلق کھو قبیلے سے ہے لیکن اس کے باوجود منافرت پھیلانا سمجھ سے بالا تر ہے جس کا کوئی خفیہ مقصد ہی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند ملازمین کا علاقے کی بنیاد پر تنظیم بناکر اپنی مرضی کو دوسروں پر مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور دوسروں کے خلاف ناشائستہ اور نازیبا زبان کا استعمال کرنے سے دوسروں کے احساس وجذبات کوسخت ٹھیس پہنچی ہے جس کے لئے وہ معافی مانگ لیں۔ مقررین نے تعصب کی بنیاد پر قائم شدہ اس تنظیم کو مسترد کرتے ہوئے اس گھناونے کام میں پیش پیش سرکاری ملازمین کو ان کی سیاسی اثرورسوخ کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی اور تنظیم پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات