چترال (نما یندہ چترال میل) گوبور بخ لوٹ کوہ کے عمائیدین نے علاقے سے سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین کو گاؤں کے چند افراد کی طرف سے قبضہ مافیا فیاض احمد کی ایماء پر بدنام کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند موقع پرست عناصر کسی اور کے ہاتھوں استعمال ہوکر غلط بیانی میں مصروف ہیں لیکن حقیقت پر پردہ ڈالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور یہ لوگ خود بخود بے نقاب ہورہے ہیں۔ جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی خان، سراج الدین، محمد اسماعیل خان، گل زمان، قاری مجیب الرحمن، سکندر خان اور محمد یوسف نے کہاکہ محمد حسین ایک غریب پرور شخصیت ہیں اور گوبور کے عوام اور گرم چشمہ کے حاجی فیاض کے درمیان زمین کے تنازعے میں اہالیاں گوبور کا مختارخاص بن کر کیس کی پیروی کررہے ہیں اور ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے وہ محمد حسین کو اس کیس سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ کرائے کے چند افراد کی بے بنیاد الزامات کی بنا پر محمد حسین کبھی بھی کیس سے الگ نہ ہوں گے اور نہ ہم اہالیان گوبور انہیں مشکل کے وقت اکیلا چھوڑ دیں گے جوکہ گزشتہ ایک عشرے سے ہماری نمائندگی کررہے ہیں اور گوبور کے عوام کو محمد حسین کی وجہ سے شناخت ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوبور کے عوام اور حاجی فیاض کے درمیان مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ارندو، دمیڑ اور شیشی کوہ سے کرائے کے غنڈوں کو لے کر ہم پر چڑہائی کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اس قسم کا ایک واقعہ گزشتہ ماہ ہی پیش آیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم مملکت خداداد پاکستان کے قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہیں لیکن حاجی فیاض دولت کا استعمال کرکے ہمیں تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جس کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،آئی جی پی اور ڈی پی او چترال لویر کو نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ محمدحسین ایک انتہائی پرامن اور ذمہ دار شہری ہیں اور ان کے گھر میں کلاشنکوف ہونا تو درکنار، وہاں پرندوں کی شکار کے لئے 12بور کا بندوق بھی نہیں ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما