چترال (نما یندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی چترال نے صوبائی نا یب صدر خواتین ونگ خدیجہ سردار اور ضلعی صدر اے این پی لوئر چترال عیدالحسین کی زیرقیادت میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف اتوار کے روز چترال میں ایک ریلی نکالی۔ اور پریس کلب چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں اے این پی کے مقامی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی نا یب صدر خواتین ونگ خدیجہ سردار نے کہاکہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر پاکستان کا جو حشرکیا اب تو لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمیں ہمارا پرانا پاکستان ہی واپس کیا جائے جہان نہ اتنی کرپشن، ظلم،مہنگائی، بے روزگاری تھی اور نہ غریب لوگ محروم و مایوس ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے چترال میں اپنے دور حکومت میں اربوں روپے تعلیم، صحت، آبپاشی اور آبنوشی سکیموں پر خرچ کی اور بلا سود قرضے دیے۔ جن کا دروازہ موجودہ حکومت نے مکمل طور پر بند کر دیا ہے ور کوئی بھی ایک پراجیکٹ یہاں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہاکہ چترال یونیورسٹی آج بھی اپنی عمارت سے محروم ہے۔ پرانی عمارت کا رنگ تبدیل کر نے کے سواکچھ بھی نہیں کیا گیا۔ خدیجہ چترالی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر ضلع تحصیل ویلج قیادت و کارکناں کے جذبے کو سراہااور کہاکہ موجودہ حکومت نے محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے۔ اورا امیدواروں سے تین تین لاکھ روپے لئے گئیہیں۔ اس مو قع پر، عیدالحسین، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اور صلاح الدین طوفان نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی بد ترین سلیکٹڈ حکومت ہے جس کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کو شکار ہو چکا ہے۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے بے روز گاری انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ اور نوجوان تعلیمی اسناد لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور غریب طبقہ زندگی کی قید سے آزاد ہونے کیلئے خود کشیاں کر رہیہیں۔ لیکن نا اہل حکومت اور ان کے سپورٹرز کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی۔ کیونکہ کرپشن سے تجوریاں بھری جارہی ہیں جن کی وجہ سے عوام کیلئے سوچنے اور مسائل کم کرنے کے حوالے سے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان موجودہ نااہل اور عقل سے عاری افراد پرمشتمل حکومت کی وجہ سے آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی قرضوں میں ڈوب گیا ہے۔ جہاں سے نکلنا مشکل نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عوام کے ساتھ کئے گئیایک کروڑ نوکریاں نظر آئے ہیں اور نہ پچاس لاکھ گھروں سے کوئی ایک گھر دیکھنا نصیب ہوا ہے۔ الٹا جن لوگوں کے پاس سایہ تھا نا اہل حکومت نے ایسے لاکھوں لوگوں کے سر سے چھت اور روزی روٹی بھی چھین لی۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ اور کوئی بھی اس نا انصافی اور مہنگائی کے خلاف میدان میں آنے کیلئے تیار نہیں ہے۔یہ عوامی نیشنل پارٹی ہی ہے۔ جو اس ظلم اور زیادتی کے خلاف میدان میں اتری ہے۔ اور عوام کو اس حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جن کی بھیساکیوں پر موجودہ حکومت قائم ہوئی۔ آخر ان لوگوں کی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام سے کیا دشمنی تھی۔ کہ اس نا اہل کا انتخاب کیا اب تو اس کی ناقص کارکردگی دیکھنے کے بعد تو اس کو چلتا کرنا چاہئیے تاکہ قوم اور ملک مزید تباہی سے بچ جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات