چترال(نما یندہ چترال میل) چیئر مین ایکشن کمیٹی انسداد منشیات ضلع چترال الحاج محمد عمر قریشی نے بدھ کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کا نا سور نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور منشیات کے استعمال کے منفی اثرات نے معاشرہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے جس کا نتیجہ خودکشیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب کواس کی روک تھام کے لئے آگے آنا چاہئے۔ہم نے ایکشن کمیٹی انسداد منشیات کے نام سے ملک گیر تنظیم بنا کر محرم الحرام کے مبارک مہینے میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے عملی طور پرمیدان میں آ گئے ہیں۔ہمارا کام حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے منفی اثرات کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ہم بہت جلد چترال میں سمینار منعقد کرکے ضلعی دفتر کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے لوگوں سے اس توقع کا اظہار کیا کہ لوگ اپنی آنے والی نسلوں کی مستقبل کی بقاء کی خاطر ہمارا ساتھ دیں گے۔کیونکہ ہمارا مشن سیاست اور دیگر اختلافات سے بالا تر ہوکر انسانیت کو بچانے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات