چترال (فخر عالم) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیرسینیٹر مشتاق احمد خان اور چترال کے سابق ضلع ناظم اور امیر ضلع حاجی مغفرت شاہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد حکمران جماعت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے ان کو دعوت دینے کے لئے رابطہ کرچکے ہیں جبکہ بعض ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی بذات خود رابطہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز کاروان انقلاب مارچ کی چترال سے وزیرستان روانگی کے وقت حاجی مغفرت شاہ غیر حاضر رہنا اس خبر کو تقویت پہنچانے کے ساتھ جماعتی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتا یا ہے کہ امیر ضلع مولانا اخونزادہ رحمت اللہ اور حاجی مغفرت شاہ کے درمیان بھی تعلقات کی نوعیت دوستانہ نہیں ہیں جن کی امارت سنبھالنے کے بعد سے وہ جماعتی سرگرمیوں میں دلچسپی ظاہر نہیں کررہے ہیں جبکہ سوشل میڈیامیں جماعتی حلقے اس بات پر سوال اٹھار ہے ہیں کہ جمعہ کے دن اس اہم تقریب میں جماعت کے اکثر اراکین اور کئی سینئر رہنما بھی موجود نہیں تھے۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام میں مقبولیت رکھنے والے حاجی مغفرت شاہ کے جماعت سے جانے کے بعد پارٹی کی پوزیشن انتہائی کمزور ہوجائے گی جبکہ پورے ملک میں چترال وہ واحد حلقہ ہے جہاں سے گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوسکاتھاجس میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ بار بار کوشش کے باوجود حاجی مغفرت شاہ کے ساتھ رابطہ نہ ہوسکاجس کا فون مسلسل بند آرہا تھا۔جب چترال میں پی ٹی آئی کے بانی صدر اور سینئر رہنما عبداللطیف سے اس خبر کے بارے میں استفسارکیا گیا تو انہوں نے کہاکہ وہ نہ تو اس خبر کی تصدیق کرسکتے ہیں اور نہ ہی نفی۔ اُدھر جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور یونین کونسل بروز کے سابق ناظم عبدالحق نے بھی پارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات کے بعد پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے اور سوشل میڈیا میں ان کی طرف سے پوسٹ ہونے کے بعد حاجی مغفرت شاہ کا پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





