صوبائی مشیر توانائی تاج محمد ترند نے ایون میں ایس آر ایس پی کے بجلی گھر کا دورہ کیا، منصوبے کو کامیا ب اور قابل تقلید قرار دے دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) صوبائی مشیر برائے توانائی تاج محمد ترند نے دورہ چترال کے موقع پر ایون میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے پیس پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے واکے بجلی گھر کا معائنہ کیا، مشیر توانائی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی وزیر زادہ،پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے ایون بجلی گھر میں مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع صوبائی مشیر توانائی کو بجلی گھر کی تعمیر اور اس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی مشیر توانائی تاج محمد ترند نے گفتگو کرتے ہوئے بجلی گھر کے گذشتہ چار سالوں کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے بجلی گھر کو چلانے اور اسکے دیکھ بھال کے نظام کو کامیاب اور قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیڈو کے زیر انتظام تعمیر ہونے والے بجلی گھروں کی کامیابی کے لئے اس بجلی گھر کو ایک رول ماڈل کے طور لیا جا ئے گا،انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ ایکبہترین بجلی گھر ہے جسے ایس آر ایس پی نے ایک کامیاب نظام کے تحت چلایا ہے، اس شعبے میں کام کرنے والے اداروں کو ایس آر ایس پی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہئے۔