چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر اپر چترال نے اقرباء پروری کی مثال قائم کرتے ہوئے محکمہ زراعت میں ڈرائیور کی اسامی پر ضلع اپر چترال سے تعلق رکھنے والے پچاس سے ذیادہ امیدواروں کو چھوڑ کراپنے آبائی ضلع کرک سے ایک امیدوار کو بھرتی کرادی جبکہ ذرائع کے مطابق اس عمل میں انہوں نے انٹرویو پینل کے ممبران سے دستخط لینے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی جوکہ لازمی ہے۔اپر چترال کے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ انصاف اور میرٹ کی بات کرنے والوں کے دور سے پہلے کسی بھی محکمے میں کسی دوسرے ڈسٹرکٹ سے کسی شخص کی ڈرائیور کی پوسٹ پر براہ راست بھرتی کی مثال نہیں ملتی ہے جبکہ اس دفعہ ملاکنڈ ڈویژن کو چھوڑ کر کوہاٹ ڈویژن سے امیدوار لاکر یہاں بھرتی کیا گیا جس کا مطلب ہے کہ اپر چترال کے ڈھائی لاکھ آبادی میں ایک شخص بھی اس اہل نہیں تھا۔ اسی طرح ذرائع نے بتایاہے کہ کسی دوسرے ڈویژن سے ایک شخص کو سکیل نمبر 7میں بڈر بھرتی کیا گیا ہے جس کے لئے میٹرک کی سرٹیفیکیٹ کا ہونا شرط ہے۔ جب مقامی میڈیا نے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر اصغر خٹک سے اس بارے میں پوچھا توانہوں نے صاف الفاظ میں کہاکہ ڈرائیور کو وہ انٹرویو سے پہلے ہی اپنے ساتھ گاؤں سے لاکر ڈیوٹی پر لگادیا تھا جبکہ انٹرویو صرف فارمیلیٹی پوری کرنے کے لئے کیا۔ ڈرائیور پوسٹ کے لئے انٹرویو میں شامل ہونے والے امیدواروں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تقرریوں کو فوری طور پر منسوخ کرکے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر اپر چترال سمیت اقرباء پروری میں ساتھ دینے والے محکمے کے دیگر اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری کرائی جائے۔ اس سے قبل محکمہ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں بھی متعلقہ وزیر نے لکی مروت سے ایک شخص کو یہاں ڈرائیور بھرتی کرایا تھا۔درین اثناء پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ خان نے محکمہ زراعت میں غیر مقامی افراد کی تقرری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی منسوخی کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپر چترال کے غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا پی ٹی آئی حکومت کا بدترین کام ہے اور ایم پی اے مولانا ہدا یت الرحمن اور صوبائی کابینہ میں شامل وزیر زادہ کا اس صورت حال میں خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر کو وزیر زراعت محب اللہ کی اشیر باد حاصل ہوگی کیونکہ ان کے ڈویژن سے کلاس فور کی اسامیوں کو دوسرے ڈویژن میں بانٹنے میں ان کی مرضی شامل ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات