چترال(نما یندہ چترال میل) کھیلوں کی دنیا میں چترال کو ایک اور اعزاز حاصل ہونے جا رہا ہے، اگست کے آخری ہفتے میں چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فٹ بال لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں چترال کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے کھلاڑی اور ٹیمیں حصہ لینگے۔ چترال فٹ بال لیگ کا انعقاد ”آئیڈیل کلب دروش“ شہزادہ محمد ہشام الملک کی سرپرستی میں کر رہی ہے جس میں ڈی ایف اے چترال بھی معاؤنت فراہم کر یگی۔ اس حوالے سے آئیڈیل کلب کے صدر کمال عبدالجمیل نے ایک پریس ریلیزمیں بتایا ہے کہ چترال فٹ بال لیگ ایک تاریخی ایونٹ ہوگا جس سے چترال میں پروفیشنل فٹ بال کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیگ مقابلوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے مگر چترال میں لیگ مقابلوں کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے، عام ٹورنمنٹ میں باہر کے کھلاڑی بہت کم حصہ لیتے ہیں مگر چترال فٹ بال لیگ میں نہ صرف ملک کے دیگر حصوں سے کھلاڑی حصہ لینگے بلکہ مردان، بونیر، صوابی اور پشاور کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں جس سے جہاں چترال میں شائقین شاندار فٹ بال دیکھنے کے مواقع میسر آئینگے وہیں کھلاڑیوں کو پروفیشنل فٹ بال میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہر علاقے میں فٹ با ل کھیلا جاتا ہے اور تماشائیوں کی تعداد کسی بھی کھیل سے زیادہ ہوتی ہے، بڑی تعداد میں پرجوش شائقین فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے میدان کا رخ کرتے ہیں، اب اگر چترال میں نیشنل لیول کا ایونٹ ہو تویہ ایک تاریخی اقدام ہو گا جس سے چترال سپورٹس ٹوارزم کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا جیسا کہ کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ ہے بالکل اسی طرح چترال فٹ بال لیگ میں بھی 16فرنچائز رکھے گئے ہیں اور انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ اس وقت چار فرنچائز چترال سے باہر کے اونرز نے لئے ہیں۔کمال عبدالجمیل نے بتا یا کہ ہمارا مقصد صرف ایک ٹورنمنٹ کرانا نہیں بلکہ اس ایونٹ کے مقاصد بہت وسیع ہیں، ہم اس ایونٹ کو فٹ بال کے کھیل اور اس سے منسلکہ کھلاڑیوں کی ترقی اور انہیں پروفیشنل ماحول میں آگے بڑھنے کے موقع کے طور پر لیتے ہیں، اس ایونٹ کو چترا ل میں سپورٹس ٹوارزم کا ایک ذریعہ بنانا چاہتے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں ٹیمیں دیگر علاقوں سے آئینگی تو اس کا اثر سیاحت پر بھی پڑے گا، باہر سے آنے والے مہمان کھلاڑی اور انکے سپورٹرز صرف فٹ بال تک محدود نہیں ہونگے بلکہ وہ دیگر سیاحتی مقامات کا بھی رخ کرینگے، اسی طرح ہم اس بڑے ایونٹ کے پلیٹ فارم کو مفاد عامہ کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور معلومات پہنچانے کا بھی ذریعہ بنائینگے، اس پلیٹ فارم سے امن، دوستی، محبت اور رواداری کے پیغام کو پھیلانے، منشیات کیخلاف ایک موثر کمپین کے لئے بھی استعمال کرینگے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بڑے کاروباری ادارے قائم ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کاروباری اداروں کو اس ایونٹ میں شامل کرکے فٹ بال کے کھیل کو ایک نئی سمت دیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ لیگ چترال میں ایک کیلنڈر ایونٹ کے طور پر اپنا مقام بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ اور چترال پولیس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔
انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ اس لیگ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاؤن کریں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ایک پریس کانفرنس میں چترال فٹ بال لیگ کے تمام تفصیلات اور ٹائم لائن سے آگاہ کیا جائیگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات