چترال(شہریار بیگ سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں کویڈ 19کے خلاف بر سر پیکار فرنٹ لائن ڈاکٹرز۔نرسز اور پیرامیڈیکل اور کلاس فور سٹاف میں تعریفی اسناد نقد انعامات اور کرونا کٹس تقسیم کئے گئے۔جس کا اہتمام dhq ہسپتال چترال نے معروف قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ کے بیرون ملک مقیم بیٹیوں کے تعاون سے کیا تھا۔تقریب سے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم۔سابق ms ڈاکٹر نذیر احمد۔ڈاکٹر رکن الدین۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز حیات شاہ اور عبد الولی خان۔پرنسپل کامرس کالج پروفیسر صاحب الدین اور مہمان خصوصی صاحب نادر ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔انہوں نے کرونا وباء کے دوران آئسولیشن سنٹر میں کرونا وائیرس کے خلاف بر سر پیکار رہ کر کرونا مریضوں کی علاج معالجے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔ان کی جدوجہد کے باعث چترال میں جانی نقصان کم ہوئے۔ضلع بھر میں 98 کورینٹین سنٹر قائم کئے گئے تھے جہان مقیم شہریوں کو بہترین سہولیات میسر کئے گئے تھے۔DHQ ہسپتال چترال کے آئسولیشن سنٹر میں 1736 کرونا کے مریض داخل تھے سترہ اموات ہوئے اور باقی صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کے عمل میں بھی ضلع چترال دوسرے اضلاع سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء ختم نہیں ہوا ہے بلکہ کمی واقع ہوئی ہے شہریوں کو چاہئے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے SOPs پر سختی سے عمل کرین۔مکمل طور پر اس پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے خدمت کے جذبہ سے سر شار صاحب نادر ایڈوکیٹ کے کاوشوں کو سراہا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات