عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش نے حکومت اور محکمہ فارسٹ سے گھر کی تعمیرات اور دیگر چھوٹے ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ٹمبر پرمٹ پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) گزشتہ کئی مہینوں سے چترال اور خصوصاً دروش کے مقامی باشندوں کے لئے گھر کی تعمیرات اور دیگر چھوٹے ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ٹمبر پرمٹ پر پابندی لگا کر کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کا حکومت اور محکمہ فارسٹ سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر (DFO) اگر واقعی میں جنگلات کی حفاظت کر رہے ہے تو غیر قانونی کٹائی’سمگلنگ اور ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈالیں۔اطلاعات کے مطابق پچھلے سالوں سے سائلیں کی درخواستیں محکمہ فارسٹ چترال میں عمل در آمد کے منتظر ہے۔گزشتہ روز حکومت کے عہدہ دار نے بھی ٹمبر مافیا کی نشاندہی کی تھی لیکن بد قسمتی سے محکمہ فارسٹ چترال عام لوگوں پر مسلط ہونے کی کوشش کرکے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی سے قاصر ہے۔عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ محمود خان اور سیکرٹری محکمہ فارسٹ خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ چترال کے مقامی باشندوں کو گھر کی تعمیرات اور عام ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ٹمبر پرمٹ جاری کرے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔