چترال ( نما ندہ چترال میل) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اپر چترال میں دو نوجوان افراد نے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگیوں کا چراغ گل کربیٹھے۔ چترال پولیس کے مطابق ایک 17سالہ نوجوان امیر حسین نے سنوغر گاؤں میں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی جس کی لاش بعد میں دریا سے برامد کرلی گئی۔ خودکشی کا دوسرا واقعہ کوشٹ گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک سولہ سالہ غیر شادی شدہ لڑکی عالیہ بی بی دختر محمد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے آپ کو دریا کی موجوں کے حوالے کردیا۔ ان کی لاش ابھی تک دریا سے برامد نہ ہوسکی۔ اپر چترال پولیس دونوں واقعات کی انکوائری شروع کردی ہے۔ دریں اثناء لویر چترال کے کالاش ویلی بمبوریت کے مقام پر ناصر خان نامی شخص چراگاہ سے اپنے گدھے پر پہاڑی سبزی لاد کر گاؤں لا رہا تھا کہ گدھا راستے میں آنے والی ندی کی پانی میں بہہ گیا جس کو بچاتے بچاتے خود بھی ڈوب گئے۔ بعدازاں ان کی لاش کو پانی سے نکال کر گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ وہ کئی بچوں کا باپ تھا اور روز جنگل سے سبزی لاکر گزر اوقات کرتا تھا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





