چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں تعینات پیسکو ملازمین نے مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیااور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے جن میں اسٹاف کی کمی کو پورا کرنا اور پیسکو اور واپڈا ملازمین کے سنز کوٹے کے تحت ان کے بچوں کو ملازمتوں کو فراہمی شامل تھی۔ چیرمین جہانگیر حسین قبول، جنرل سیکرٹری محمد رفیع، سرپرست اعلیٰ سمیع الدین، وائس چیرمین رفیع اللہ، سیکرٹری ذیشان اور جاوید علی شاہ نے کہاکہ صوبائی قیادت کے حکم پر چترال میں پیسکو کے اسٹاف خاموش احتجاج جاری رکھیں جس کے تحت ‘جیسا ہے، ویسا ہے’کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے لیکن آئندہ لائن میں خرابی آنے پر ریکوری نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آفس اور فیلڈ اسٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے پیسکو کے اسٹاف انتہائی مشکل میں مبتلا ہیں اور انہیں آٹھ گھنٹوں کے بجائے چوبیس گھنٹے دینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات سرکل میں 7لاکھ 25ہزار صارفین ہیں جہاں واجبات کی ریکوری کی شرح95فیصد ہے مگر 4600اسٹاف کی بجائے صرف 1379اسٹاف پر کام چلایا جارہا ہے اور ویکیسنی کی شرح71فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیسکو اور واپڈا کے ملازمین کے بیٹوں کے لئے ملازمتوں میں مختص کوٹے پر عملدرامد نہیں ہورہا ہے جس سے ان ملازمیں میں پھیل رہی ہے۔ اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ شاہ حسین اور جی ایس او دیر چترال کے چیرمین ظہیرالدین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات