چترال (نمائندہ چترال میل)اتوار کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں اسماعیلی سوک کے زیر اہتمام صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ نے بھی بھر پور کردار ادا کیا۔ مہم کا مقصد صفائی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ بطور شہری اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا بھی تھا۔ اس سلسلے میں اسماعیلی اور دوسری برادریوں کے رضاکاروں نے باہمی اشتراک ملک بھر کے مختلف مقامات پر پلاسٹک، کاغذ، ردی، کوڑا کرکٹ اور دیگر کوڑے دانوں کی صفائی گزشتہ دو دنوں سے کررہے ہیں۔ مہم کے ذریعے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہسپتال میں موجود تمام افراد نے اس مہم کو بہت سراہا اور اسماعیلی والنٹئریز کے ساتھ مل کر ہسپتال کی صفائی میں حصہ بھی لیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیااللہ خان نے کہا کہ اسماعیلی سوک کے تحت پروگرام کے انعقاد سے معاشرے میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت کا ایونٹ نہیں ہونا چاہئے بلکہ کم از کم ہر چھ مہینے بعد ایسے پروگرام منعقد کرکے ہم معاشرے صحت مند معاشرہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے اچھے پروگرام کے انعقاد پر وہ اسماعیلی کونسل اور اسماعیلی سوک کے تمام عملداران کے انتہائی مشکور ہیں۔ اور امید رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال جناب ڈاکٹر شمیم کا کہنا تھا کہ صفائی ہمارا نصف ایمان ہے، انسان کی بیماریوں کا اگر آپ جائزہ لیں تو پچاس فیصد بیماریاں صرف گندگی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ہم اسماعیلی سوک کے والنٹئیرز اور عہدیداروں کے انتہائی مشکور ہیں کہ وہ اتنی زیادہ گرمی اور دوسرے مسائل کے باوجود ہسپتال کی صفائی میں بہترین کردار ادا کیا۔ ہمیں ہسپتال کے علاوہ، بازاروں، سکولوں اور دوسرے پبلک مقامات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے سب سے ضروری عام آدمی میں اس آگاہی کو پھیلانا ہے کہ ڈسٹ بین کا استعمال کیوں ضروری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ریجنل کونسل ڈاکٹر ریاض حسین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے بہترین سپورٹ پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارے اس مہم کے ذریعے صفائی کے بارے میں پورے معاشرے خاص طور پر نوجوانوں میں آگاہی پھیلے گی۔ اسماعیلی سوک کے اس مقصد کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے کہ جس ملک کے ہم باشندے ہیں اس ملک ہمارے حقوق کے ساتھ ساتھ ہمارے فرائض بھی بطور شہری موجود ہیں۔ اور ہمیں بجا طور پر اپنے فرائض کو پہلے ادا کرنا چاہئے تاکہ ہم ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دے سکیں۔ انہوں نے مہم میں حصہ لینے پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اسماعیلی سوک کے عہدیداروں کے ساتھ والنٹیئرز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے مصروفیات سے وقت نکال کر ایک بہترین کاز کے اکھٹے ہوئے اور مہم کو کامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ یہ اقدام اسماعیلی CIVIC کا حصہ ہے، جو ایک عالمی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر میں شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی جن معاشروں میں وہ رہتے ہیں ان کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انسانیت کی خدمت کے لئے متحد ہوئی ہے۔ اسماعیلی سووک نے پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کو 2021 کا تھیم منتخب کیا ہے۔
اس سلسلے میں دوسری بڑی تقریب لوکل کونسل گرم چشمہ میں منعقد ہوا جس میں علاقے عمائدیں اور کونسل کے ذمہ داروں اور والنٹئیرز نے حصہ لیا۔ مہم کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ کے احاطے کی صفائی کی گئی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات