زندگی ایک نعمت ہے کے موضوع پر گورنمنٹ گرلز کالج بونی کے ھال میں ایک سیمینار کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بونی (سرفراز شاہد سے) اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے تعاون سے زندگی ایک نعمت ہے کے موضوع پر گورنمنٹ گرلز کالج بونی کے ھال میں سیمینار کا دلفریب پروگرام انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔طالبہ صائمہ اور صباھت نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اس کے بعدطالبات فرخندہ اور بشری نے حضور ﷺ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کی۔ سٹیج کی ذمہ داری قرۃ العین اور صابرہ یونس کو سونپی گئی تھی۔ مہمان خصوصی الواعظ شیر امیر شاہ اور صدر محفل ڈسٹرکٹ خطیب فضل مولاتھے۔ پروگرام کے شروغ میں پرنسپل جی جی سی کالج بونی سیدہ نگہت پروین نے آئے ہوئے مہمانوں کی استقبال میں کلمات تشکر ادا کی۔ دسٹرکٹ خطیب فضل مولا نے سیر حاصل گفتگو کی۔ اور پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے زندگی ایک نعمت ہے کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ الواعظ شیر امیر شاہ نے جامع اندا زمیں قرآ ن و حدیث کی روشنی میں زندگی ایک نعمت ہے کے موضوع پر جامع گفتگو کی۔ ماہر نفسیات ناہیدہ پروین اور شازیہ نے مینٹل ہیلتھ کے بارے میں نفسیاتی بیماری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کئے۔ پرنسپل آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل سلطانہ برہان نے برقی آلات کے فوائد و نقصانات کے حوالے سے جامع گفتگو کی۔ریسرچ کے مطابق 11سال کے بچوں اور بچیوں میں مسلسل ٹی وی سکرین اور موبائل کے سامنے بیٹھنے سے بلڈ پریشر اور موٹا پے کی بیماریاں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ نور صاحبہ سابق پرنسل نے قوانین کے حقوق پر تقریر کی۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال ایک پر امن علاقہ ہے۔ یہان پر بچوں کی خودکشی کے روک تھام پر کام کرونگا اور یہ پروگرام ختم نہیں بلکہ ابھی شروغ ہوا۔ اور خودکشی کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرامات کی ترتیب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروگرام کے آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا جس میں معاشرے کے ابھرے ہوئے مسائل کے حوالے سے مختلف عنوان میں سوالات کئے گئے جنہیں حاضرین اسکالرز نے خوب جواب دئے۔