چترال (نما یندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی گااؤں بکرآباد میں اچین گول کے مقام پر پانی کی پائپ لائن کے لئے کھدائی کرنے والے تین افراد کوتیز رفتار گاڑی نے ٹکرماردی جس سے ایک جان بحق جبکہ دوسرے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق کشم سے تعلق رکھنے والے تین افراد بکرآباد میں اپنے نو تعمیر شدہ گھر کی واٹر سپلائی کے لئے کھدائی کررہے تھے کہ دروش سائڈ سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہوکر ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادئیے گئے جہاں رحمت اللہ ولد عبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جبکہ وسیم اللہ ولد ملاکت شاہ ابھی خطرے کی حالت سے باہر ہیں جبکہ دوسرے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارع کردئیے گئے۔ پولیس نے غفلت اور تیز رفتاری کی پاداش میں ڈاٹسن ڈرائیور محرا ب الدین ساکنہ گوہک گرم چشمہ کوگرفتار کرکے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 320اور337کے تحت پرچہ چاک کردیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



