چترال (نما یندہ چترال میل) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے وزیر اعلی محمود خان کی طرف سے چترال کے مسائل میں دلچسپی لینے اور گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں بی ایس بلاک کی تعمیر پر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ آٹھ کرو ڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ بلاک چترال میں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولت فراہم کرنے اور تعلیم کے فروغ میں اہم قدم ثابت ہو گا۔ اور یہ وزیر اعلی کی طرف سے چترالی طلبہ کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ وزیر اعلی چترال کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اور چترال میں کروڑوں روپے کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ جو کہ ان کی چترال کے ساتھ والہانہ محبت اور مسائل کے حل میں دلچسپی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ زیر تعمیر بی ایس بلاک ڈگری کالج برائے طلبا ء میں ایک اہم اضافہ ہے۔ جس سے طلبہ کو سہولت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ وزیر اعلی چترال میں سیا حت کے فروغ میں بھی انتہائی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اور چترال میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سیخصوصی اقدامات کے احکامات دیے ہیں۔ جس سے علاقے میں روزگار کے مواقع کھلیں گے۔ وزیر زادہ نے بی ایس بلاک کی تعمیر شروع ہونے پر طلبہ کو بھی مبارکباد دی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





