قومی خزانے کی حفاظت ۔۔۔تحریر۔خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال
حضرت عمر بن عبد العزیز نے جنہیں ان کے تقویٰ اور عدل کی وجہ سے عمر ثانی کہا جاتا ہے،صرف ڈھاء سال کی مختصر حکومت کی تھی،مگر اس مختصر سے مدت میں خلق خدا یہ محسوس کرتی تھی کہ زمیں اور آسمان کے درمیان عدل کا ایک ترازو قائم ہے،اورانسانیت نے ازادی،محبت،امن اور خوشحالی کا تاج پہناہواہے،لوگ ہاتھوں میں خیرات لئے پھرتے تھے مگر کوء محتاج نہیں ملتا تھا،ناظم بیت المال کے پاس عطیات کی رقمیں بھیجی جاتی تھیں،مگر وہ عزر کرتے تھے کہ یہاں کوء حاجت مندباقی نہیں رہا-
اس عدل وانصاف اورامن خوشحالی کے دور میں بھی حضرت عمر بن عبد العزیز کوبیت المال کی پاء پاء کا خیال تھااپ ہی کے دور میں ایک مرتبہ یمیں کے بیت المال سے صرف ایک دینارگم ہوگیا،حضرت عمر بن عبد العزیز کواس کی اطلاع ملی توبے قرار ہو گئے،
اسی وقت قلم ہاتھ میں لیا اور یمن کے افسر خزانہ کو لکھا:
میں تمہیں خائن قرار نہیں دیتا،پھر بھی تمہاریلاپرواہی کواس کا مجرم قرار دیتاہوں،میں مسلمانوں کی طرف سیان کی مال کا مدعی ہوں،تم اس پر شرعی حلف اٹھاو کہ دینار کی گمشدگی میں تمہارا ہاتھ نہیں۔ آہ ہا۔
آج کل لوٹ کھسوٹ کے زمانے میں جس میں بیت المال کو زاتی خزانہ تصور کر لیا گیا ہے،۔اور قوم کے امانتوں کوزاتی حق سمجھلیاجاتاھے،حضرت عمر بن عبد العزیز کا یہ طرزعمل ہمارے ذہنوں کیرخ کو موڑنے کیلئے کافی ہے-کاش!ہمارے حکمران اور حکومتیں اس عہدسازشخصیت کی دورکی تاریخ پڑھیں تو انہیں یہ باورہوجائے کہ ترقی،امن اور خوشحالی،عدل وانصاف اور تقوے سے حاصل ہوتی ہیں غفلت ولاپرواہی سے نہیں –
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات