چترال(نمائندہ چترال میل) چترال ٹریفک وارڈن پولیس شاہ فیصل نے ڈی پی او لوئیر چترال کے خصوصی ہدایات پر نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلزکے خلاف باقاعدہ مہم شروع کر کے متعدد موٹر سائیکلز کو تھانہ سٹی چترال میں ایمپاؤنڈکیا جن کیلئے محکمہ ایکسائزکے نمائندے کو طلب کر کے رجسٹریشن کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ روزمرہ کے بنیاد پر بغیر ہیلمٹ اور کم سن موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کاروناSOP’s کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔