چترال لیوی کے 4 جوانوں کو حوالدار، 6 کونائیک اور 9 کو لانس نائیک کے رینک پر ترقی کے بیج لگا دئیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) چترال لیوی کے 4 جوانوں کو حوالدار، 6 کونائیک اور 9 کو لانس نائیک کے رینک پر ترقی کے بیج لگا دئیے گئے۔ ہفتے کے روز منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد اور اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے ترقی پانے والے جوانوں کے کاندھوں پر بیج لگا نے کی رسم ادا کی۔ اے ڈی سی عبدالولی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لیوی فورس کے کمانڈنٹ اور ڈی سی حسن عابد نے کہاکہ اگلی رینک پر ترقی سے زمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور انہیں اس فورس کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھنا ہے جس کے وہ امین ہیں۔ حوالدار کے رینک پرترقی پانے والوں میں فضل محمد،ٹکا خان،البر حیات، گمبرک خان، نائیک کے رینک پر پہنچنے والے امیر حسین،عبید اللہ،نا صر اللہ،جا وید احمد،گل محمد،شاہ ویراور لانس نائیک پروموٹ ہونے والے خوش نصیبوں میں عالم گیر خان،عبد الواحد،وقار احمد،گل اعظم خان،باچا خان،محمد جمیل،محمد ظاہر شاہ،محمد نسیم اور خلیل الر حمان شامل ہیں۔