داد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی۔۔۔فرحت عباس شاہ کا پر چم
فرحت عباس شاہ کا پر چم
فر حت عباس شاہ اردو شاعری کے مو جودہ عہد کا معتبر شاعر ہے ان کا منشور مزا حمت ہے، جا گیر دار، زردار اور سردار سے لیکر سیا ست اور باد شا ہت کے بڑے سے بڑے عہدیدار تک ہر ظا لم کی مزا حمت اور اسی مزاحمت نے ان کو تر قی پسند ادب کے اس گروہ میں شا مل کیا ہے جس کے سر خیل سجاد ظہیر تھے پھر ساحر لد ھیا نوی اور علی سردار جعفری سے لیکر فیض، فراز اور حبیب جا لب تک بڑے بڑے نا م اس میں شا مل ہوئے ؎
میں رو ز اٹھا تا ہوں کسی خواب کی میت
اور آپ یہ کہتے ہیں کہ ما تم نہ کروں میں
صد حیف جو مظلوم کی آواز نہ بن جاوں
صد حیف اگر شعر کو پر چم نہ کروں میں
فرحت میں حسین ابن علی والا ہوں سن لو
مر جاوں مگر مر کے بھی سر خم نہ کروں میں
باطل اور سامراج کے سامنے یہ للکار 1930کے عشرے میں سنا ئی دینے لگی تو اس کو کمیو نسٹ کی آواز سے تعبیر کیا گیا 1940کے عشرے میں اس آواز کو تر قی پسند کا نا م دیا گیا یہ سرد جنگ کے زما نے کی بات ہے جب ترقی پسند وں پر زند گی تنگ کر دی گئی امریکی ایجنسیوں نے ترقی پسندوں کو چُن چُن کر نشا نہ بنا یا کچھ لو گ ملک چھوڑ کر چلے گئے کچھ لو گوں کا روز گار اور کاروبار چھین لیا گیا کیونکہ ترقی پسند وں کی آواز اُن کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی فرحت عباس شاہ کہتا ہے ؎
ہر لمحہ مسلط رہا تکلیف کا سسٹم
آیا ہی نہیں ملک میں ریلیف کا سسٹم
مزدور پہ انسان خدا بن کے رہا ہے
یاں باس کا سسٹم وہاں چیف کا سسٹم
مو جو دہ دور تر قی پسندوں کے لئے ابتلا، آز ما ئش اور سختی کا دور ہے اس دور میں جا بر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے والوں پر لا زم ہے کہ جا بر سلطان سے کلمہ حق کہنے کی با قاعدہ اجا زت لے لیں ورنہ کلمہ حق زبان پر لے آئے تو زبان کھینچ لی جا ئے گی سر قلم کیا جا ئے گا فرحت عباس کی آواز آج کے دَور کی توا نا آوازہے اور عالمگیر پیغام ہے ؎
اے دنیا بھر کے انسا نو پہچا نو اپنے دشمن کو
اے بے خبر و! اے انجا نو! پہچانو اپنے دشمن کو
سر ما ئے کا عفریت تبا ہی لے آیا دہلیز وں تک
حا لا ت سے یکسر بیگانو! پہچا نو اپنے دشمن کو
فرحت عباس شاہ کی نئی کتاب ”مزا حمت کرینگے ہم“ اس طرح کی مزاحمتی شاعری سے بھری ہوئی ہے یہ نو جوانوں کا دل گر ما نے والی شاعری ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





