چترال(نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے وادی یارخون میں ایک شخص نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکام ہوکر سسرال میں خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی اور ہے درپے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں رشتہ دار خاتون جان بحق اور بسی اور ساس شدید زخمی ہوگئے۔ ایس ڈی پی او مستوج محی الدین نے بتایا کہ ملزم جنید اکبر کی بیوی گزشتہ دو سالوں سے ناراض ہوکربانگ میں واقع میکے میں رہ رہی تھی۔ وقوعہ کے وقت ملزم 12بور بندوق لے کر سسرال میں داخل ہوکر مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر بیوی شازیہ دختر گل زمان کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم واردات کے اسلحہ سمیت فرار ہو گئیجن کی تلاش کے لئے تگ ودو جاری ہے اور مختلف مقامات پر ناک بندی کردی گئی ہیں۔ جان بحق خاتون خوش نان دختر سیار خان ملزم کے سسر کی بہن بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کئے گئے ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ملزم کی شازیہ بی بی کے ساتھ دو سال محبت کی شادی ہوئی تھی مگر کچھ عرصے بعد وہ ناراض ہوکر واپس آگئی تھی۔ ملزم چترال کے معروف گلوکار سردار خان کا بیٹا ہے جس کے چترالی گانے 1970ء کے عشرے میں ریڈیو پاکستان پشاور سے نشر ہونے بعد سپرہٹ ہوگئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





