اپرچترال میں ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف ممبرصوبائی اسمبلی چترال وچیئرمین ڈیڈک اپرچترال مولاناہدایت الرحمن کی زیرصدارت ایک اہم جلاس

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)اپرچترال میں ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف ممبرصوبائی اسمبلی چترال وچیئرمین ڈیڈک اپرچترال مولاناہدایت الرحمن کی زیرصدارت ایک اہم جلاس گولین پاروہاوس میں منعقدہوئی۔ جس میں اے ڈی سی ریلیف اینڈ ہومن رائٹس لوئرچترال عبدوالی خان،اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال شاہ عدنان،آرای پیڈو ریشن پاورہاوس شہزاد سیلم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال شہزاد،انجینئرایوب گولین پاورہاوس،اپرچترال کے سیاسی ومذہبی قائدین اوردیگرحکام نے شرکت کی۔ایم پی اے اورعمائدین علاقہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپرچترال کوبجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے صارفین کاجینااجیرن کردیا ہے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے اپرچترال میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل گریڈکے 132کے وی کے دوسرکٹ ایک بارہ جنوری اوردوسراپندرہ نومبرسے لواری ٹاپ میں خراب ہونے کی وجہ سے اپرچترال کے برقی نظام درہم برہم ہوچکاہے اس لئے اعلیٰ حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل گریڈکے لائن فوری طورپربحال کیاجائے گروناوائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بندہوچکے ہیں بچے گھروں آن لائن کلاسس لے رہے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اُن کی تعلیمی نظام متاثرہوچکاہے۔ضلعی انتظامیہ،واپڈا،پیسکو،پیڈوحکام نے عوامی نمائندوں سے طویل مشاوارت کے بعدفیصلہ کیاگیااورکہاکہ چونکہ تمام صارفین ریشن پاورہاوس کوبخوبی علم ہے کہ چکدرہ گرڈاسٹیشن سے چترال کوبجلی کی سپلائی منقطع ہوچکی ہے اس وقت گولین گول پاورہاوس سے بجلی کی سپلائی چالوہے گولین گول پاورہاوس میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی کم ہورہی ہے اس وجہ سے درج ذیل شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شام پانچ بجے سے لیکررات دس بجے تک ایک دن فیڈرنمبر3اورووسرے دن فیڈرنمبر2آن ہوگا،رات دس بجے سے لیکرصبح نوبجے تک ایک دن فیڈرنمبر2اوردوسرے دن فیڈرنمبر3آن ہوگا،صبح نوبجے سے لیکردن دوبجے تک فیڈرنمبر2موڑکھوتک اورفیڈرنمبر3بونی تک آن ہوگا،لوٹ اویر،تورکھواورمستوج سیکشن بندہونگے اوردوبجے سے لیکرپانچ بجے تک ایک دن فیڈرنمبر2اوردوسرے دن فیڈرنمبر3آن کیاجائے گا۔لوڈمیں کمی بیشی،گرڈاسٹیشن میں ٹیکنیکل فالٹ یالائن فالٹ کی وجہ سے لوڈشیڈنگ شیڈول کے دورانیے میں کمی بیشی ہوگی۔ انجینئرمحمدایوب نے واپڈا کی طرف سے بجلی وولٹیج بڑھانے کی یقین دہانی کی ۱19نومبرسے 25جنوری کوجس وولٹیج پربجلی دی جارہی تھی وہ بحال کیاجائے گا۔اوریہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ محکمہ پیڈو کے تین ملازمین امیرمحمد،عطاء اللہ اورشہزاد جوٹی لشٹ گرڈاسٹیشن میں مسلسل ڈیوٹی دیں گے۔ایم پی اے چترال مولاناہدایت الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ دوسرے سرکاری اداروں کی طرف سے واپڈا،پیسکواورپیڈوکے ملازمین کوایک دوسال کے اندرٹرانسفرکیاجائے اس حوالے حکومت نے قانون سازی کی ہے جوخراج تحسین کے مستحق ہے۔ایم پی اے نے گرڈاسٹیشن کے متازعہ ملازم کوفوری ٹرانسفرکرنے اورپیڈوگہکیرکے فیڈرکوریشن میں شفٹ کرنے سختی سے ہدایت کی۔اس موقع پراپرچترال کے شمس الرحمن لال،رحمت سلام لال،شاہ وزیر،امیرایوب،حبیب،(ر)صوبیدارقربان علی،پرویزلال،ذکرمحمدزخمی،ظاہرشاہ،(ر)صوبیدارنورحسین اوردیگرموجودتھے