چترال(نمائندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کے ارکان کی حلف وفاداری کی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاورمیں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے حلف لیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اوقاف اور اقلیتی امور وزیر زادہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صد میاں آصف علی شاہ کا کاخیل، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، فنانس سیکرٹری نور افضل خان اور آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا صحافیوں کے جملہ مسائل حل کرناپی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اوراسے پوری دلجمعی اور خلوص نیت سے عملی جامہ پہنایاجارہا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوسکیں۔ انہوں نے چترال سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گاجن میں میڈیا کالونی کا قیام سر فہرست ہے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاکہ قیام رپاکستان کے بعد پہلی مرتبہ ٹھوس بنیادوں پر سنجیدگی سے چترال کی پسماندگی دور کرنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے اور ترقیا تی کاموں کا جال ہر سو بچھایا جارہا ہے۔ انہوں نے چترال میں میڈیا کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی تعمیر وترقی اور معاشرتی ہم آہنگی میں اس کا کردار مسلمہ اور قابل تعریف ہے۔ پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے چترال میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ اورصدر پریس کلب نے چترال کا روایتی تحفہ چترالی ٹوپی معاون خصوصی کامران بنگش اور وزیر زادہ کوپیش کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات