چترال(ببشیرحسین آزاد)پاکستان چیلنج کپ 2020 میں شرکت کرنے والے اور کھیل کے میدان میں چترال کا نام روش کرنے والے چترال ڈسٹرکٹ کے باصلاحیت فٹبال کھلاڑیوں کے اعزاز میں گذشتہ روز چترال ٹاؤن ہال میں بیٹا ایف۔سی (Beta FC) کی طرف سے ایک پر وقارتقسیم ایوارڈ(اسپہ فخر چترال) تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چترال کے نام کو روشن کرنے والے وہ تمام کھلاڑی جنہوں نے پاکستان چیلنج کپ جیسے ایونٹ میں پاکستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور کلبوں کی نمائندگی کیں کو (BETA) کی طرف سے اسپہ فخر چترال ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی یڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) عبدلولی خان تھے جبکہ ان کے ساتھ چترال ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر فاروق اعظم، ڈی۔ایف۔اے کے سرپرست اعلیٰ حاجی حسین احمد،بینک آف خیبر کے منیجر شیر زمان،سینئر فٹ بال پلیئر چارولو منیر احمد،ڈاکٹر اعجاز احمد،پبلک لائبریری کے لائبریرین پیر سیف اللہ،شیر افگن الملک،جاوید اقبال،مہتر عبدلقادر،عرفان احمد،عبدالوحید،صدر تجار یونین شبیر احمد،علی نور،مقصود احمد،ادریس احمد،عباس خان،،چیر مین نادر ودیگر شریک تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی عبدالولی خان نے بیٹا کی طرف سے چترال کے مایہ ناز کھلاڑیوں کے لئے شاندار پروگرام منعقد کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے پر پروگرام منتظین کی تعریف کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور چترال میں کھیلوں کی فروغ کے لئے ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی پروگرام کی تعریف کی اور آئندہ کے لئے بھی دیگر اداروں سے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھانے پرزوردیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کہ کمی نہیں،کمی ہے تو صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہ ہونا۔اسلئے چترال کی ضلعی انتظامیہ اور دیگر این جی اوز چترال کے کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔بیٹا کلب چترال صدر سعود آزاد نے پروگرام میں شرکت کرنے پر بیٹا ایف۔سی کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کے پروگرامات کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا،پروگرام کے اسٹیج سکرٹری کے فرائض آر جے آشرف حسین نے انجام دی۔پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی اے۔ڈی۔سی (ریلیف)چترال عبدلولی خان،ڈی۔ایس۔او چترال فاروق اعظم،سرپرست اعلیٰ ڈی۔ایف۔اے حاجی حسین احمد ودیگر نے (تو اسپہ فخر ایوارڈ) کھلاڑیوں میں تقسیم کیں۔ایوارڈ لینے والے کھلاڑیوں میں ضیا ء السلام۔کے آر ایل،اظہار اللہ لال۔کے آر ایل،افتخار علی۔کے آر ایل،ثاقب نظام SA Garden،کاشف امان۔Wahab FC،یوسف علی۔Pakistan Police،میر شیراز۔Pakistan Army،سیدغازی۔SNGPL شامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات