کٹ گاڑیوں کو ڈیسمینٹل کرکے گاڑی کے مالک کو حوالے کیا جائے گا جو وہ پارٹس میں بیج کر کچھ نہ کچھ رقم مل جائی گی۔کمشنر ملاکنڈ ظہیراسلام

Print Friendly, PDF & Email

سوات (فیا ض ظفر )کٹ گاڑیوں کو ڈیسمینٹل کرکے گاڑی کے مالک کو حوالے کیا جائے گا جو وہ پارٹس میں بیج کر کچھ نہ کچھ رقم مل جائی گی۔اس کے برعکس کٹ گاڑیوں کو قانونی بنانا ناگزیر ہے۔کمشنر ملاکنڈ ظہیراسلام کے زیرصدارت میٹنگ میں اہم فیصلہ سامنے آگیا۔میٹنگ میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن، دیر اپر سے پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ،دیر لوئر سے محبوب شاہ اور بونیر سے شیر اکبر خان نے شرکتِ کی۔تمام ایم این ایز نے کمشنر ملاکنڈ کو کٹ گاڑیوں کی مالکان کے بارے وضاحت کی اور انہیں بتایا کہ اس میں غریب لوگ ہیں جنہوں نے محنت مزدوری کے لئے کٹ گاڑیاں رکھی ہیں۔کمشنر کو بتایا گیا کہ ایسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ کٹ گاڑیوں سے علاقہ خالی ہوجائے لیکن عوام کو ذیادہ خسارہ بھگتنا نہ پڑے۔اس موقع پر منتخب نمائندگان، کمشنرملاکنڈ ظہیراسلام،ڈی آ?ی جی ملاکنڈ اعجاز خان نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ کٹ گاڑیاں عوام سے ضبط نہیں کی جائے گی بلکہ کٹ گاڑیوں کو ڈیسمینٹل کرکے گاڑی کے مالک کو حوالے کیا جائے گا جو وہ پارٹس میں بیج کر کچھ نہ کچھ رقم مل جائی گی اور اس کے بر عکس کٹ گاڑیوں کو قانونی بنانا ناگزیر ہے۔