چترال (نما یندہ چترال میل) چترال فلورملز سے سبسڈائزد آٹے کی قلت ضلعی انتظامیہ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور حکومتی ٹائیگر فورس کے ہاتھوں مزید گھمبیر ہوگئی اور عام لوگوں کے لئے کم قیمت آٹے کا حصول ناممکن بن کر رہ گئی ہے اور لوگوں کو سستا بازار میں ایک بوری آٹے کے لئے ذلیل وخوار ہونا پڑ رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سیل پائنٹوں کے ذریعے آٹے کی تقسیم سے بہت ہی آسانی سے کم قیمت پر چترال فلورملز کا معیاری آٹا دستیاب ہوتا تھا اور وہ راشن کے دوسرے آئیٹم سبسڈائزڈ آٹا کے ساتھ اپنی قریب ترین سیل پوائینٹ سے خریدلیتے تھے جبکہ انہیں شہر میں صرف ایک جگہ قائم نام نہاد سستا بازار میں جاکر لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑرہا ہے جوکہ اکثریت کے لئے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہ اپر چترال کو صرف چار بوری آٹا کی سمگلنگ کا بہانہ بناکر فلور ملز کو ایک ماہ تک غیر ضروری طور پر سیل کرکے آٹے کی قلت کا سماں پیداکردیا اور صارفین کو 1980روپے کی بجائے 2900روپے کا فی 40کلوگرام آٹا خریدنے پرمجبور کیا گیا جوکہ دوسرے شہروں میں قائم فلور ملز کے ڈیلروں کی سازش کا حصہ ہے کیونکہ چترال فلور ملز کی وجہ سے ان کی سیلز میں واضح کمی آئی تھی۔ چترال کے صارفین کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کا سلسلہ روکنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ نے فلور ملز کا فیصلہ نہایت غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا جس کا وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور دوسرے اعلیٰ حکام کو سخت نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سیل پوائنٹوں کے ذریعے آٹا کی تقسیم کا سلسلہ فی الفور شروع کیا جائے۔
443
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





