سیکریٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا امتیاز حسین شاہ نے جمعرات کے روز اپر چترال کا دورہ کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) سیکریٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا امتیاز حسین شاہ نے جمعرات کے روز اپر چترال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ڈی،ایچ،او اپر چترال اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کا مقصد کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نتیجے میں اپر چترال میں کورونا کے مثبت کیسسز کے ذیادہ ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا تھا۔ انہون نے THQ ہسپتال بونی، بونی میڈیکل سنٹر اور ایمرجنسی رسپانس سنٹر بونی کا دورہ کیا اور کورونا کے ٹیسٹنگ لیبارٹریز، وینٹی لیٹرز اور دوسرے ضروری کیٹس کا جائزہ لیا۔ انہون نے بونی میڈیکل سنٹر میں موجود ٹیسٹنگ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہون نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک اور ٹیسٹنگ لیب بونی میڈیکل سنٹر کے لئے جلد سے جلد ایشو کردیا جائے گا جس سے ٹیسٹنگ کا عمل مذید تیز ہوگا۔ انہون نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپر چترال کے لوگوں کی تکلیفات سے آگاہ ہیاور آپ لوگوں کو بھر پور سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہون نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس جان لیوا مرض سے محفوظ رہیں۔