بونی چترال میل) محکمہ صحت کے منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسر ڈاکٹر فیاض رومی کو اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی اضافی ذمہ داری دی گئی جس کا انہوں نے بدھ کے روز چارج لے کر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیاض خیبر میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے ساتھ یونیورسٹی آف میلبورن اسٹریلیا سے ہیلتھ منیجمنٹ کی ڈگری MPHحاصل کرلی اور امریکہ میں واقع ادارہ اے کے ایف سے ہسپتال منیجمنٹ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلی ہے۔ا نہیں پبلک ہیلتھ منیجمنٹ میں آٹھ سال کا تجربہ بھی حاصل ہے جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال، کوارڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام، فوکل پرسن ٹی بی کنٹرول پروگرام شامل ہیں جبکہ اس وقت وہ ای پی آئی جیسی اہم پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر کے طور پر چترال میں تعینات ہیں۔ ان کی اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی اضافی ذمہ داری سے اس نوزائیدہ ضلعے کے عوام میں صحت کے شعبے میں بہتری کی امیدیں پیدا ہوئی تھیں کیونکہ ضلعے کی قیام کے ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ہیلتھ کا مناسب ڈسٹرکٹ آفس قائم نہیں ہوا تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





