چترال (نما یندہ چترال میل)سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بجٹ سازی کے عمل میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بجٹ مختلف شراکت داروں (سٹیک ہولڈرز)کے ساتھ مشاورت سے تیار کیا جانا چاہئے اور بجٹ سازی اور بجٹ پر عمل درآمد کے تمام مراحل کے دوران شہریوں کیساتھ معلومات کا از خودتبادلہ کیا جانا چاہئے۔ یہ بات آرسی ڈی پی رول کمیونٹی ڈیویمپنٹ پروگرام چترال کے سینئرسوشل آرگنائزامیتازحسین نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس کااہتمام مقامی تنظیم کی جانب سے سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبلٹی کے تحت کیاگیا تھا۔ سی این بی اے پاکستان کے 110 اضلاع میں بجٹ کی شفافیت پر کام کرنے والی 70ے زیادہ سول سوسائٹی تنظیموں کا ایک نیٹ ورک ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پی ڈی آئی ہمیشہ بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کیلئے کوشاں رہی ہے۔گذشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی، پاکستان کے مختلف اضلاع میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کا جائزہ لے رہی ہے لیکن رواں سال وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہ رپورٹ نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال کا جائزہ لے گی بلکہ اس سییہ اندازہ لگانے میں بھی مدد ملے گی کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کا حق، بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موئثر ہے۔رپورٹ کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے امیتازحسین نے بتایا کہ یہ رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کے لئے ارسال کردہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں وفاق کو ارسال کرد? 36 درخواستوں میں سے 6 کے جوابات موصول ہوئیاورچاروں صوبوں کے مختلف محکموں کو ارسال کرد? 114 درخواستوں میں سے خیبرپختونخوا سے صرف 2 اور پنجاب سے 4 جوابات موصول ہوئے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں معلومات کی کسی بھی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ دوسرے حصے میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہاں وفاقی حکومت کل 181 پوائنٹس میں سے 71 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے پنجاب دوسرے، بلوچستان تیسرے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا نے آخری دوپوزیشنز حاصل کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران ”اوپن بجٹ انڈکس”پر پاکستان کی افسوس ناک کارکردگی نے بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت اور شہریوں کی شمولیت سے متعلق صورتحال پر کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، آرسی ڈی پی(سی این بی اے پارٹنر آرگنائزیشن) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ رپورٹ میں بجٹ شفافیت پر جو سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ سب توجہ طلب ہیں اورحکومت کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے چاہییں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات