بونی (نما یندہ چترال میل) 8 ستمبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ایک مراسلے کے زریعے پرویز لال کے خلاف امن عامہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاکر مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم۔پی۔او) آرڈیننس سیکشن تھری کے ذریعے گرفتار کرکے ایک مہینے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس اقدام کو پرویز لال نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ (دارالقضا سوات) میں بوساطت رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ چیلنج کر رکھا تھا۔آج مورخہ 29 ستمبر 2020 کو جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے اس کیس کی سماعت کی اور ڈی۔سی اپر چترال کا تھری ایم۔پی۔او کا حکم نامہ ختم کرکے کیس نمٹا دی۔ کورٹ روم میں پرویز لال کے ساتھ اپر چترال سے خاصی تعداد میں لوگ پیش ہوئے جن میں فضل قادر، بہار احمد، حیات شاہ، ذاکر کالام خان ایڈوکیٹ، صوبیدار بشیر احمد اور اقبال صاحبان شامل تھے۔ پرویز لال نے کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سوشل، الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات