چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے نرسنگ، پیرامیڈیکل اور کلاس فور اسٹاف نے پیر کے روز فائرووڈ الاؤنس میں کلریکل اسٹاف کی طرف سے مبینہ خرد برد اور عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کردیا جس سے ہسپتال میں صبح چار گھنٹے تک اوپی ڈی، اپریشن تھیٹر اور لیبارٹری میں کام بند رہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لویر چترال حیات شاہ کا ہڑتالی ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ گفت وشنید کے بعد ہڑتال کو 5اکتوبر تک موخر کردی گئی۔ ہڑتالیوں کا کہنا تھاکہ ان کے فائر ووڈ الاؤنس میں کلریکل اسٹاف کی طرف سے غبن کی انکوائری ٹیم نے بھی تصدیق کی ہے لیکن میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انکوائری رپورٹ پر عملدرامد کرنے اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کاروائی سے احتراز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر 5اکتوبر کو ڈی سی آفس میں اجلاس کے بعد بھی کاروائی نہیں ہوئی تو وہ بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





