چترال (نما یندہ چترال میل) آل ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل چترال کا ایک احتجاجی جلسہ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال روڈ پر منعقد ہوا۔ جس میں چترال کے تمام اداروں کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ا س موقع پر مقررین نے موجودہ حکومت کی طرف سے ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو انتہائی افسوسناک اور ظلم و زیادتی کی انتہا قرار دیا۔ اور کہا۔ کہ موجودہ حکومت ملازمین کو سبز باغ دیکھا کر اقتدار میں آئی ہے۔ لیکن اس نے جو ملازم کش اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس کی مثال ماضی کی کسی حکومت میں نہیں ملتی۔ انہوں حکومت کو خبر دار کیا۔ کہ 6 اکتوبر سے پہلے پہلے اگر موجودہ حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہیں کئے۔ تو اس کے بعد ملازمین کا سمندر اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔ اور اپنے مطالبات بزور طاقت منا کر دم لے گا۔ اس موقع پر ملازمین کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا۔ کہ تمام ملازمین کو بلا تفریق جدید ٹائم سکیل دیا جائے۔ تمام ملازمین کو یکسان سکیل اور مراعات دیے جائیں۔ ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کیا جائے۔ میڈیکل الاونس کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ کیا جائے۔ہاوس رینٹ الاونس جاری بنیادی تنخواہ پر بلاتفریق پچاس فیصد دی جائے۔ تمام ایڈ ہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے پے ریوائز کیا جائے۔ تنخواہ میں موجود کمرتوڑ مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اثر و رسوخ ختم کیا جائے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے 2013 – 2015 کے ایڈہاک ریلیف کی جگہ تمام ملازمین کو ایک ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا اعلامیہ جاری کیا جائے۔ اور اخبارات و سوشل میڈیا میں پنشن،سالانہ انکریمنٹ اور ساٹھ سالہ سروس کے خاتمے کی خبروں سے متعلق واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔ جلسے سے صدر آل ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل چترال امیرالملک، ضیا ء الرحمن جنرل سیکرٹری کو آرڈنیشن کونسل،نثار احمد صدر اے ٹی اے قاری یوسف جنرل سیکرٹری اے ٹی اے، زاہد عالم جنرل سیکرٹری ایٹا، آفتاب عالم صدر ویلج کونسل سیکر ٹریز، شکیل احمد صدر لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو، جمال الدین صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، محمد قاسم صدر کلاس فور، جہانگیر صدر واپڈا، منصور علی شباب چیرمین میڈیکل ایسوسی ایشن نے خطاب کیا۔ صدر امیر الملک نے تمام ملازمین سے کہا۔ کہ گورنمنٹ ملازمین اپنے ایسوسی ایشن کے اندر کسی بھی پارٹی کی سیاست سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔ اور صرف سرکاری ملازم کی حیثیت سے اپنے مطالبات کیلئے اتفاق پیدا کرکے جدوجہد کریں۔ انہوں نے تمام ملازمین کو یقین دلایا۔ کہ وہ موجودہ حکومت سے اپنے مطالبات منواکے رہیں گے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات