بونی (نما یندہ چترال میل)) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات کے مطابق مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکہو نے محمد ظفر خان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مستوج کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں، ہوٹلز اینڈ رسٹورنٹس، نانبائیوں، ہیر ڈریسرز شاپ اور قصاب خانوں کا اچانک دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہون نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے،صفائی، معیار، مقدار اور اشیاء خوردنوش کی دستیابی چیک کئے اور ساتھ ساتھ COVID-19 سے متعلق SOPs بھی چیک کئے۔ ناقص صفائی اور سرکاری نرخنامیسے کم وزن پر تندور روٹی فرخت کرنے پر نانباؤں اور ہوٹل مالکان پر جرمانے لگائے گئے۔ مذید برآں تمام کاروباری حضرات، نانباؤن، قصاب، پولٹری فارمز مالکان اور ہوٹل مالکان کو منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہنے، صفائی کا خیال کرنے اور COVID-19 سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت ترین احکامات صادر کیے گئے۔