اپر چترال کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اشیاء خوردنوش/چیپس وغیرہ کی خریدوفروخت، زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی بدستور جاری۔۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی(نما یندہ چترال میل) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی خرید و فروخت، زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران وافر مقدار میں مشروبات اور بھاری تعداد میں مضیر صحت اور غیر معیاری چیپس وغیرہ اپنے تحویل میں لیکر تلف کئے۔ مذید برآں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اس قسم کے غیر معیاری اشیاء خوردونوش اور مضیر صحت مشروبات کی نشاندھی میں آپ تمام سے تعاون طلب کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اپر چترال مضیر صحت فوڈ آئٹمز سے پاک ہو