اپر چترال کا موٹر گاڑیوں کے ذریعے رابطہ لویر چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ بحال ہوگئی جوکہ دو ہفتے قبل ضلع اپر چترال کا پہلا گاؤں ریشن کے مقام پر آرسی سی پل کے دریا برد ہونے سے منقطع ہوگیا تھا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) اپر چترال کا موٹر گاڑیوں کے ذریعے رابطہ لویر چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ بحال ہوگئی جوکہ دو ہفتے قبل ضلع اپر چترال کا پہلا گاؤں ریشن کے مقام پر آرسی سی پل کے دریا برد ہونے سے منقطع ہوگیا تھا۔ انجینئرنگ بٹالین کے جوانوں نے دن رات کام کر کے تین دنوں کے اندر اسٹیل پل کی تنصیب مکمل کردی جبکہ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ نے بدھ کے روز افتتاح کردی جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک شروع ہوئی۔ پل کے افتتاح کے بعد دونوں طرف پھنسے ہوئے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر اپنے اپنے منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئے۔ ٹریفک کی بندش کی وجہ سے اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور مریضوں کا لویر چترال منتقلی بھی مشکل ہوگئی تھی۔ اسٹیل پل کو ہنگامی بنیادوں پر تنصیب کرنے پر اپر چترال کے عوام نے پاک آرمی کا شکریہ اداکرتے ہوئے نظر آئے۔