اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں آج مورخہ 02/09/2020 کو محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے ٹی،ایچ،کیو ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے رونما ہونے والی کسی بھی ناگہانی آفات سے قبل ٹی،ایچ،کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبعی عملوں کی ہسپتال میں حاضری اور ادویات کی دستیابی کو ہرممکن یقینی بنانے کے حوالے سے تھا۔ دوران انسپکشن انہون نے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسرزاور دیگر طبعی عملے سے ملے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈک اسٹاف نے ہسپتال کے اندر پانی کی ہر ممکن دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے درخواست کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے ایس،ڈی،او پبلک ہیلتھ اپر چترال کو ہسپتال کے اندر پانی کی فوری بحالی کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔بعد ازان وہ میڈیسن سٹور چیک کئے اور ڈی،ایچ،او اپر چترال کو ضروری میڈیسن کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہون نے مختلف وارڈز کے ساتھ ساتھ ایکسرے، لیبارٹری اورڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا اور ڈریسنگ روم میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہم ہوئے اور ڈی،ایچ،او اپر چترال کو ہسپتال کے اندر محتلف مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے سلسلے میں احکامات صادر کیے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال