چترال (نمائندہ چترال میل) شیشی کوہ ٹینگیل کے معروف قتل کیس میں چترال پولیس کی تفتیشی ٹیم کی کامیابی اور اندھے قتل کے سراغ لگا کر قاتل کو عدالت کے کٹہرے میں لانے پر مقتول کے بھائی ممتاز علی شاہ، امجد علی شاہ اور دیگر رشتے دار جمیل احمد شاہ اور عمر فاروق نے ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ اور ڈی پی او لویر چترال سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28مئی 2020 کو ان کے بھائی شوکت علی شاہ لاپتہ ہو گئے تھے جس کی لاش اگلے دن ندی کے کنارے مل گئی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کیس درج کرائی لیکن تفتیش میں دو ماہ تک کوئی کامیابی نہیں ملی جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی اور علاقے میں خوف وہراس بھی پھیل گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے درخواست پر ریجنل پولیس افیسرملاکنڈ ڈویژن نے جے آئی ٹی بنانے کاحکم دے دیا اور ڈی پی او چترال نے ایس ڈی پی او چترال ظفر خان کی سربراہی میں پھر سے تفتیش کا آغاز کیا اور دن رات کی محنت سے انہوں نے قاتل بھائیوں اکبر حسین ا ور محمد یوسف پسران لال زمان ساکن شیشی کوہ کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے اس کامیاب تفتیش پر ڈی پی او چترال عبدالحئی، ایس پی(انوسٹی گیشن) محمد خالد، ایس ڈی پی او چترال ظفرخان، تفتیشی انسپکٹر شاہ نادر اور سب انسپکٹر غفار شاہ سمیت جملہ تفتیشی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایک اندھے قتل کے معمے کا حل یقینی طور پر پولیس کیلئے کامیابی اور ہمارے لئے باعث اطمینان ہے۔انہوں نے تفتیشی افسر سب انسپکٹر غفار شاہ کی انتھک اور پیشہ ورانہ بنیاد پر کوششوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا جوکہ کیس کی کامیابی کا باعث بن گئی۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اطمنان کی دولت”۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومعوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- ہومسٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے ہوٹل ایسوسی ایشین لوئر چترال کے ممبران کے ساتھ اپنے آفس بلچ میں خصوصی ملاقات کی
- ہوملوئر چترال پولیس میں مختلف مقامات کے ایس ایچ او ز کے تبادلے و تعینات
- مضامینداد بیداد۔۔دوحہ میں تعلیم کا شہر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی