چترال (نمائندہ چترال میل) اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناظم اعلیٰ وقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ سید منور حسن پاکستان میں تحریک اسلامی کے لئے ایک اہم اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی اسلام کی اشاعت اور سربلندی کے لئے وقف کردی تھی اور زندگی بھر کبھی اس راہ میں سمجھوتہ کرنا نہیں سیکھا اور حق بات کہنے اور حق پر قائم رہ کر وہ اس تحریک کی تاریخ میں امر ہوگئے اور اپنی اعلیٰ اوصاف اور کردار کی وجہ سے محبو ب لیڈر بن گئے تھے۔ اتوار کے روز مودودی اڈیٹوریم پولو گراونڈ میں اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعیت کے سابق ارکان وکارکنان پرمشتمل احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو اللہ کے کلمے کو بلند کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں، وہ تاریخ میں زندہ وجاوید ہوجاتے ہیں اور منور حسن بھی ان میں سے ایک ہے جس کے کردار کی گواہی آج دنیابھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے اور تحریک اسلامی کے سپاہی دے رہے ہیں اور ان کی یاد میں کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سید مودودی کا اصل کارنامہ جماعت اسلامی کا قیام ہے جس نے ہمیشہ باطل کو للکار ا اور اجتماعیت کا ماڈل پیش کیا اور اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں ان پاک باز نوجوانوں کی تنظیم ہے جن کے ساتھ ملک وقوم کا شاندار مستقبل وابستہ ہے اور یہ قوم کو صالح قیادت فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے ناظم اقبال الدین کے علاوہ امیر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال مولانا جمشید احمد اور جمعیت کے سابقین میں مغفرت شاہ سابق ضلع ناظم، میر مخزن الدین، ہدایت اللہ، افتخار الدین، عنایت اللہ اسیر، شاہد انور انیس، فضل ربی جان، الحاج خورشید علی خان (سابق چیر مین ضلع کونسل) مولانا اسرار الدین الہلال اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسلامی جمعیت کے حوالے سے اپنے تاثرات اور پرانی یادیں بیان کئے۔ کنونشن میں گزشتہ چھ دہائیوں میں ضلع بھر سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ وابستگی رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





