چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خان عمران خان کے وژن کے مطابق جیلوں میں ایسی اصلاحات لائی جارہی ہیں کہ جیل سے نکلنے والا قیدی معاشرے کا کارآمد شہری بن سکے اور کوئی ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کی سپورٹ بھی کرنے کے قابل ہو اور اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں صوبے کے تین جیلوں پشاور، ہری پور اور مردان میں جیلوں کے اندر انڈسٹریز لگائے جارہے ہیں۔ جمعہ کے روز انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مسعود الرحمن، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور سابق ایم پی اے انور خان کی معیت میں ڈسٹرکٹ جیل چترال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت زبانی کلامی دعوں پر نہیں بلکہ عملی طور پر کام کررہی ہے اور ان جیل اصلاحات کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آجائیں گے اور یہ پی ٹی آئی قیادت ہے کہ سب سے پہلی مرتبہ جیلوں کی بہتری پر کام شروع کردی ہے اور قیدیوں کو اس کا فائدہ پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیلوں میں انڈسٹریز لگانے کا باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے اور ان انڈسٹریز میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنے سے وہ اپنے گھروالوں کی کفالت بھی کرسکیں گے جبکہ بعد میں وہ ہنرمند فرد کے طور پر جیل سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں چترال جیل میں بھی انڈسٹری لگائی جائے گی۔ معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات نے چترال جیل میں صفائی اور دوسرے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ وہ کسی وقت اچانک دورہ کرکے بھی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ کووڈ19کے خطرے کے پیش نظر جیلوں میں ملاقاتوں پر عائد پابندی جلد ہی ہٹادی جائے گی جسے قیدیوں کی حفاظت کی خاطر عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اپر چترال میں سب جیل کی قیام کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس پر عنقریب کام شرو ع کیا جائے گا۔ انہو ں نے چترال جیل کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اس سے قبل جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سردی کے موسم میں قیدیوں کے لئے ہیٹنگ کا انتظام کرنے کی منظوری دی اور جیل کے احاطے میں دیودار کا پودا لگایا۔ انہوں نے جیل کے اندر خواتین، نابالغ اور عام قیدیوں کے بیرکوں میں قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے جملہ مسائل معلوم کئے۔ جیل پہنچنے پر جیل اسٹاف کا چاق وچوبند دستے نے ان کو سلامی دی اور بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے اور چترالی مصنوعات مہمانوں کو پیش کئے گئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ریاض احمد نے جیل کو درپیش مسائل بیان کئے جن پر معاون خصوصی اور آئی جی جیل خانہ جات نے ان کے ممکنہ حل کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل وہ اپر دیر ضلعے میں بھی ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال