اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )اپر چترال میں گرمی کی تناسب میں روز بروز اضافہ اور متوقع GLOF alert اور اس سے نمٹنیکے لئے تیاری کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ آج مورخہ 18/08/2020 زیر صدارت جناب محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی آفس اپر چترال میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو /تورکہو, ترال ٹاسک فورس کی طرف سے میجر ہمایون، ہیڈز آف لائین ڈیپارٹمنس اور مختلف این،جی،اوز کے سربراہان نے شرکت کیں۔ میٹنگ بلانے کا مقصد خدانخواستہ گلوف آنے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری، انتظامات، حفاظتی اقدامات اور عملی طور پر اقدامات کرنا تھا۔ طویل گفت و شنید کے بعد کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے اور لوگوں کے جانی و مالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے ذیل فیصلے کئے گئے۔ 1۔ ڈی،سی آفس اپر چترال میں کمپلینٹ سیل بنایا جائے گا اور تمام محکموں کے سربراہان کی طرف سیفوکل پرسن اس کمپلینٹ سیل میں ڈیوٹی دینے کے پابند ہون گے۔ 2. سی،اینڈ، ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپنے تمام مشنری چوبیس گھنٹے تیار کھڑی کریں گیتاکہ ایمر جنسی کی صورت میں فورا موقع پر پہنچایا جاسکے۔ 3. ٹی،ایم،اے مستوج و ٹی،ایم،اے موڑکہو/ تورکہو ایک بڑے جنریٹر کا بندوبست کرین گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں اسے ٹی،ایچ،کیوہسپتال بونی میں استعمال کیا جا سکے۔ 4. ڈی،ای،او ایجوکیشن میل/فیمل بونی،یارخون، گہکیر اور ریشن کے مختلف پوائنٹس میں اپنے سکول کے کمرے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے disposal میں دیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کمروں کو استعمال میں لایا جاسکے۔5. اپر چترال میں غیر معین مدت تک tourists کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ 6. تمام محکموں کے سربراہان و کلریکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئین۔ 7. محکہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے اپنے ڈیوٹیوں پر مامور ہونگے اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال اپر چترال میں اپنی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام ایریاز میں life saving drugs اور دوسرے تمام میڈیسن کی ترسیل کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔ تاکہ ایمرجنسی میں صحت کے مراکز میں میں میڈیسنز کی قلت نہ ہو۔ 8. ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال اپر چترال کے تمام گودام اور سیل پوائنٹس میں گندم کی ترسیل اور دستیابی کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا تاکہ ایمرجنسی میں گندم کی قلت نہ ہو۔ 9. پریزیڈنٹ اسماعیلیہ کونسل اپر چترال اپنے والنٹیرز /رضاکاروں کو اطلاع پہنچائے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کا خدمات حاصل کیا جاسکے۔ 10. پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپر چترال ایمرجنسی کی صورت میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے قبل از وقت تمام تر انتظامات یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔ آخر میں اے،ڈی،سی اپر چترال نے تمام سربراہان محکمہ جات اپر چترال کو کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے اور اپنے اپنے زمے جو زمہ داریاں سونپی گئی ہیں کو بخوبی نبھانے اور اس کے لئے قبل از وقت تیار کرنے اور ان تمام ہدایات پر من و عن عمل کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات