الخدمت فاؤنڈیشن نے 7کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قربانیاں کرکے مستحقین میں گوشت تقسیم کیا

Print Friendly, PDF & Email

پشاور( نمائندہ چترال میل)الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبر پختونخوا نے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عید الضحیٰ کے موقعہ پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر قربانی کے جانور زبخ کر کے یتیموں،بیواؤں،تھیلی سیمیاء سے متاثرہ بچوں، مستحق خاندانوں،افغان مہاجرین، جیلوں میں قید مرد و خواتین اور مقامی مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص اور صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی کی زیرنگرانی کورونا وباء سے متعلق حفاظتی اقدامات اور حکومتی پروٹوکول کے تحت قربانی پراجیکٹ2020ء کی تکمیل کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان نورالواحدجدون نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکی مسلم فلاحی اداروں اور مقامی افراد نے عید الضحیٰ کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے تعاون سے 7 کروڑ50لاکھ 75ہزارروپے مالیت کے6 ہزار 200قربانیاں کر کے صوبہ بھر کے لاکھوں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔الخدمت کے تحت صوبے کے تمام اضلاع کے علاوہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی درجنوں مقامات پر اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا گیااور مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایاگیا۔قربانی پراجیکٹ 2020ء کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے مقامی نادار لوگوں کے ساتھ ساتھ جیلوں کے اندر قید بے سہارا قیدیوں،مینٹل ہسپتال کے مریضوں، افغان مہاجرین کے ہزاروں مستحق خاندانوں کے علاوہ شام اور برما کے مہاجرین کے لئے بھی صوبے کی جانب سے الخدمت پاکستان کے زریعے ترک فلاحی اداروں کے اشتراک سے قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچایا گیا۔#
*********

عید پر قربانی کھالیں جمع کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن نے دیگر اداروں پر سبقت حاصل کر لی۔

صوبہ بھر میں ماضی کے مقابلے میں 54فیصد زیادہ کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کوعطیہ ہوئی۔نورالواحدجدون

پشاور( )پشاور سمیت صوبہ بھر میں عید الضحیٰ کے موقعہ پر چرم قربانی جمع کرنے میں معروف فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن نے دیگر اداروں پر سبقت حاصل کر لی اورشہریوں نے امسال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 54فیصد زیادہ کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو فراہم کئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق چونکہ اس سال بھی مارکیٹ میں کھالوں کے نرخ ماضی کے مقابلے میں انتہائی کم تھے اس لئے عید سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی ہدایت پرتمام ضلعی صدور نے چرم قربانی مہم کے سلسلے میں خصوصی طور پر منصوبہ بندی کی تھی اور کھالوں کے کم نرخ کی وجہ سے اضلاع کو گزشتہ سال کی نسبت دگنی کھالیں جمع کرنے کا ہدف دیا گیاتھاطے شدہ اہداف کے حصول کے لئے الخدمت کے رضاکاروں نے عید کے موقع پر بھر پور محنت کی جس کے نتیجے میں پشاور سمیت صوبہ بھر میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ کھالیں جمع ہوئی۔الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے صدر اور چرم قربانی کے انچارج ارباب عبدالحسیب نے پشاور میں چرم قربانی کے لئے شہر اور مضافات میں کیمپس قائم کئے تھے جبکہ مرکزی کیمپ آغوش الخدمت پشاور میں قائم کیا گیا تھااس کے علاوہ شہر، صدر، حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن،سپین جماعت،دین بہار کالونی،چمکنی،کوہاٹ روڈ،چارسدہ روڈسمیت دیگر مرکزی مقامات پرعوام کی سہولت کے لئے فون کال پر چرم قربانی جمع کرنے کیلئے موبائیل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی تھی جو عید کے تینوں روز شہر بھر میں قربانی کی کھالیں جمع کر کے مرکزی کیمپ پہنچاتے رہے۔