چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے 43کلومیٹر دور بونی روڈ پر واقع گاؤں مروئے بالا میں بئینی کے مقام پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا جس کی وجہ ابتدائی طور پر معمولی گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے جوکہ بچوں کی وجہ سے پیدا ہوا۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان نے بتایاکہ پیر کے روز حاجی بیگ کا اپنے بڑے بھائی شیر محمد کے ساتھ معمولی بات پر تکرار شروع ہوئی جس نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچانے پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ انہوں نے تکرار کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ غیر شادی شدی بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے معصوم بچے کا بستر پر پیشاب پرغصے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





