چترال(بشیر حسین آزاد)واپڈا کا سفید جھوٹ ایک بار پھر پکڑا گیا مارچ2020میں واپڈا نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اعلان کیا تھا کہ صارفین بجلی کے بلوں میں 3مہینوں کے لئے رعایت دی جائے گی،اپریل اور مئی میں جو بل آئے ان پر لکھا تھا کہ بجلی کا بل جمع کرنے کی ضرورت نہیں،ناٹ ٹو بی پیڈ کاپول اُس وقت کھل گیا جب جون اور جولائی کے بلوں میں وہی رقم دگنی کرکے ڈال دی گئی اگر 600روپے جمع کرنے کی ضرورت نہیں تھی تو وہ رقم اب 1500اور 1800کرکے بھیجی جارہی ہے ساتھ ہی واپڈا کے اہلکار گلی محلوں اور بازاروں میں پھر کر صارفین سے نقد وصولی پر زور دیتے ہیں۔پیسکو کے اہلکاروں نے اس کو بھتہ کا درجہ دیدیا ہے اور بھتہ نہ ملنے پر بجلی کاٹ دیتے ہیں۔صارفین کے پاس ٹی وی نشریات اور اخبارات میں وزیراعظم عمران خان وزیر توانائی عمرایوب اور واپڈا حکام کے اعلانات کی نقول موجود ہیں جن میں بجلی صارفین کو3مہینوں کی چھوٹ دی گئی تھی۔جن صارفین کو 300یونٹ جمع نہ کرنے کا کہا گیا تھا اگلے مہینے ان کے بلوں میں 600یونٹ بقایا ڈالے گئے۔چترال کے بجلی صارفین نے،ضلعی انتظامیہ،ڈی پی او،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور حساس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا حکام یا پیسکو اہلکاروں کی طرف سے صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر تحقیقاتی کمیٹی بٹھائی جائے اس بات کی تحقیق کی جائے کہ مارچ 2020میں 3ماہ کی رعایت کا اعلان سفید جھوٹ تھا یا اس ماہ واپڈا کی طرف سے بھتہ جمع کرنے کا اقدام سفید جھوٹ ہے۔اگر پیسکو کا قبلہ درست نہ کیا گیا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوگا جس کی زمہ داری واپڈاپر عائد ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





