چترال (نمائندہ چترال میل ) چترال میں وسائل سے محروم مگر ٹیلنٹ رکھنے والے طالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ نے چترالی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 2020ء سے چترال سے تعلق رکھنے والے ان طلباء وطالبات کو اس تنظیم کے ذریعے تعلیم کی تکمیل تک سپورٹ فراہم کیا جائے گا جوکہ سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوسکیں۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاہے کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور سول انجینئرنگ میں داخلہ لینے والے اور مستحق طلباء وطالبات ان وظائف کے حقدار ہوں گے اور ادارے کو یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ تعلیم کے حصول کے بعد چترال میں خدمات انجام دیں گے یا دوسرے علاقوں میں بھی ملازمت اختیارکرنے پر وہ چترال کی پسماندگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال ETEAٹیسٹ کے ریزلٹ آنے کے بعد میرٹ پر آنے والے مستحق طلباء وطالباتROSEکے ساتھ رابطہ کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





