چترال (نمائندہ چترال میل)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماسٹر کے میرٹ بیسڈ پروگرامز سمسٹر بہار 2020 میں کامیاب امیدواران کی میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے اور کامیاب اُمیدواران کو بذریعہ ڈاک بھی ان کے پوسٹل ایڈرسس پر اگاہ کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن نے بتایا کہ کامیاب اُمیدواران کے لئے داخلہ فیس جمع کروانے کی اخری تاریخ 10 جولائی2020 مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مذید ہدایت کی کہ کامیاب اُمیدواران یونیورسٹی ویب سائٹ سے اپنا فیس چالان فارم ڈاؤن لوڈ کر کے فیس مسلم کمرشل بنک، الائیڈ بنک اور فرسٹ وومن بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء فیس بذریعہ چالان فارم نیشنل بنک کی برانچوں میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ جن طلباء کو داخلے سے متعلق اطلاع نامے موصول نہیں ہوئے یا جن کا نام یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجودمیرٹ لسٹ میں موجود نہیں ہے وہ اپنے داخلے کے متعلق معلومات زیل نمبروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ 051+9057422, 051-9250043۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کو اگیا کیا ہے کہ ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن، انوائرمینٹل ڈیزائن اینڈ فارسٹری ایکٹنشن کی میرے لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جبکہ ایم اے ٹیفل، ڈپلومہ ان ٹیفل، ایم اے ای پی ایم، ڈپلومہ ان ای پی ایم اور ڈپلومہ ان ای ایل ایچ کی لسٹیں جلد جاری کر دی جائیں گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





