چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ایکٹڈ (ACTED) نامی انٹرنیشنل این جی او نے چترال کی وادی لوٹ کوہ میں گرم چشمہ کے مقام پر قدرتی آفات کے دوران ایمرجنسی کی بنیاد پر ابتدائی امداد اور رسپانس کی فراہمی کے لئے ہیومینٹرین رسپانس فیسیلیٹی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی جس میں مقامی کمیونٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔ جمعہ کے روز گرم چشمہ میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد اور ایکٹڈ کے پراجیکٹ منیجر کامران زیب نے فیسیلیٹی کی حوالگی کے دستاویز پر دستخط کئے جبکہ مقامی کمیونٹی کے نمائندوں نے ڈیزاسٹر کے فوری بعد متاثرین کے کام آنے والے مختلف النوع اشیاء چارج لیا جوکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ قطعہ اراضی پر تعمیر کردہ تین کمروں میں سجائے گئے تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایکٹڈ ادارے کی طرف سے اپنی نوعیت کے لحا ظ سے انتہائی اہمیت کے حامل سہولت گھر کی فراہمی پرمسرت کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات سے دوچار ایسے دوردراز مقامات کی نشاندہی اور ان میں کمیونٹی کو وسائل فراہم کرنے سے ان کے مشکلات اور مصائب میں بہت ہی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر قدرتی آفات واقع ہونے کی صورت میں ریسکیو اپریشن اور سامان ضرورت کی رسد اور انتظام میں تربیت حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سہولت گھر میں موجود سازوسامان کمیونٹی کی امانت ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کرنا کمیونٹی کی ذمہ داری ہے اور ایک ایک آئٹم کی استعمال سے واقفیت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ اور این جی اوز مل کر جب ڈیزاسٹر رسک کی کمی اور کمیونٹی کی امپاورمنٹ کے لئے کام کریں تو اس کے نتائج بہتر ہی برامد ہوتے ہیں جوکہ اس فیسیلیٹی کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔ اس سے قبل کوارڈینیٹر کامران زیب نے کہاکہ حکومت برطانیہ کے ڈی ایف آئی ڈی کی مالی معاونت سے ان فیسیلیٹی ہوم کی قیام کا مقصد قدرتی آفات سے ذیادہ دوچار علاقوں میں کمیونٹی کو وہ سہولیات فراہم کئے جائیں جوکہ قدرتی آفات کی صورت میں ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ جاتے ہیں اور فوری طور پر امداد کی ترسیل ممکن نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اس نوعیت کی فیسیلیٹی کالاش وادیوں بمبوریت اور بریر کے سنگھم میں واقع دوباژ کے مقام پر بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہے جسے ضلعی انتظامیہ اور کمیونٹی کے حوالے کیا جائے گاجبکہ اپر چترال کے پسماندہ علاقہ مستوج خاص میں فیسیلیٹی کا افتتاح 13جون کو ہوچکا ہے۔ اس موقع پر کمیونٹی کی طرف سے اسماعیلی کونسل کے سیکرٹری محمد ولی نے ایکٹڈ، حکومت پاکستان اور حکومت برطانیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس فیسیلیٹی کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جارہی تھی جس کا اندازہ وہ لوگ کرسکتے ہیں جوکہ 2015ء میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں آنے والی قیامت خیز سیلاب کے وقت یہاں مصائب سے دوچار ہوئے تھے۔ انہوں نے وادی میں ڈی ایس ایل کی سہولت کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ لوٹ کوہ سرکل کے ایس ڈی پی او احمد عیسیٰ کے علاوہ ایکٹیڈ کے پروگرام افسران سلیم خان، مقبول اور دوسرے بھی موجود تھے۔ گرم چشمہ جاتے ہوئے ڈی سی نے سین، بوختولی اور گرم چشمہ میں جیپ ایبل پلوں کا معائنہ کیا جنہیں ایکٹڈ نے ضروری مرمت کے بعد ٹریفک کے قابل بنائی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات