چترال(سیدنذیرحسین شاہ نذیر)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں کوالٹی ہیلتھ کیر سروس اورصاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ اور متاثرہ افراد کے علاج کیلئے اقدامات اور قابو پانے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہے کا م کرر ہی ہے جوکہ قابل تعریف بات ہے اور عنقریب کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے سہولت میں اضافہ اس علاقے کے لئے گرانقدر تخفہ ثابت ہوگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے اے کے ایچ ایس پی کی طرف سے بونی میں قائم آغاخان گرلز ہاسٹل میں 28 بستروں پر مشتمل جدیدآئسولیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیرا عظم عمران خان کی وژن کے مطابق پی ٹی آئی ہیلتھ کے سیکٹر میں سروس فراہم کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کراختیاطی تدابیر کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات میں سنجیدہ ہے لیکن عوا م کی طرف سے درست رسپانس نہ ملنے کی وجہ سے کرونا کیسز میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ اس موقع پرآغا خان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی کروناوائرس کے خلاف جدوجہد میں وباء سے متاثر ہونے والے لوگوں کی دیکھ بھال میں اپنا کردار اداکررہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ جدید سہولیات ہمارے انسانی وسائل کے ساتھ مل کراس مصیبت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس اس ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی جس کے لئے ضروری سازوسامان بیرون ملک سے درامد کرنے کا کام جاری ہے اور یہ لیبارٹری جولائی تک یہاں چالو ہوگا جس سے اس ریجن کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ انہو ں نے کہاکہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر فار کوڈ19کے مریضوں کے ساتھ کام کرنے والے عملے کے افراد کو ادویات اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (PPE) سمیت تمام لازمی آلات اوراشیاء فراہم کر دی گئیں ہیں۔اس نوزائیدہ سینٹر کے عملے میں 8 ڈاکٹر اور 20 نرسیں سمیت 32 ہیلتھ کیئر افراد شامل ہیں جو سینٹر میں اپنی خدمات انجام دیں گے جن کے علاوہ سینٹر میں انتہائی تشویش ناک حالت سے دوچار مریضوں کے لیے تین وینٹی لیٹرزبھی فراہم کیے جائیں گے۔معراج الدین نے کہاکہ ہسپتال میں 18 بستر ماڈریٹ کیسز جبکہ 10 بستر انتہائی درجے کے کیسز کیلئے مختص کیے گئے ہیں جنکے لیے وینٹلیٹرز مشین اور وارڈ میں ہوا کا مناسب دباؤ برقرار رکھنے کیلئے جدید سازوسامان نصب کیے جائینگے۔ اسی طرز کے بیس بیس بستروں پر مشتمل دو اور ہسپتال گرم چشمہ اور مستوج میں بھی جلد کام کا آغاز کرینگے۔ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود نے کہاکہ AKDNکے تمام اداروں کامشکورہوں کہ انہوں مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوامی سہولت کی خاطر تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیاجس کامطلب یہ نہیں کہ کروناختم ہوگیا اس لئے حکومتی SOPs پرعمل کرنے میں عوام بھی حکومت ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو کرونا وائرس سے نجات پانے کیلئے حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور فیملی ممبران کو گھر کے اندر تک محدود ہونا چاہئے اور احتیاط کرنی چاہیے کہ بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وبا سے بچاؤ کیلئے عوام کو بازاروں اور دیگر رش والی جگہوں اور مراکز سے دور رہنا چاہئے اور اپنے گھر میں بیٹھنا چاہئے۔اس موقع پریزیڈنٹ نامدارریجنل کونسل اپرچترال امتیازعالم،ڈاکٹرسردارنواز،ڈاکٹرکریم،ڈاکٹرنثاراحمد،فوکل پرسن
آغاخان ہیلتھ سروس چترال انوربیگ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنا اور میل جول ختم نہ کرنے کی صورت میں کرونا وائرس کے نتائج خطرنا ک ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آغاخان کونسل اوراسماعیلی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کرممکن تعاون کے لئے ہروقت تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اپنے ہسپتالوں میں جنگی بنیادوں ضروری ادویات اورجدیدآلات کی فراہمی کویقینی بنایاہے۔اس موقع پرڈی پی اواپرچترال زوالفقارتنولی،ایس ڈی پی اوجہازیب،پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن امین الحسن،سابق ممبرتحصیل کونسل سردارحکیم،انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپرچترال پرویزلال،سابق انری سیکرٹری حکیم علی ایڈوکیٹ،ظفراللہ پروازاوردیگرموجودتھے۔ آخرمیں اسسٹنٹ منیجر کلینیکل پروگرام قدرالنساء نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی کے سینئر ڈاکٹر سردار نواز نے کہاکہ کرونا کے اب تک 199سیمپل پشاور بھیجوائے گئے تھے جن میں سے 13کا ریزلٹ مثبت آگیا ہے جبکہ ٹیسٹ کی روزانہ گنجائش کو بڑہانے کی ضرورت ہے۔ کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تاہم ا سکے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی وجہ سے عوام میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ ہوٹل، ریسٹورینٹس،شادی ہالز،سیاحتی مقامات،تفریحی پارکس،شاپنگ مالز اور اکثر سرکاری دفاتر میں لوگوں کے ا?نے پر پابندی لگا دی گئی ہے سیاسی جماعتوں کی طرف سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں خیبر پختونخوا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم عوام کی طرف سے اسے سنجیدہ نہ لینے کی وجہ سے اور بالخصوص دیہی علاقوں میں غمی و شادی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنا اور میل جول ختم نہ کرنے کی صورت میں کرونا وائرس کے نتائج خطرنا ک ہوسکتے ہیں
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات